وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ ، قائدین سے ملاقات
شیعیت نیوز: وزیراعلی گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید خان کی وزیر قانون سہیل عباس شاہ کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی کی عیادت کے لئے ایم ڈبلیوایم سنٹرل سیکرٹریٹ آمد۔
وزیر اعلی گلگت جناب خالد خورشید نے آغا سید علی رضوی کی احوال پرسی کی اورجلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔آغا سید علی رضوی نے وزیر اعلی خالد خورشیدکا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی اپنے فرزند کے ہمراہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات
ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی سمیت امن وامان کی صورت حال اور حالیہ بجٹ میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے دونوں جماعتوں کے قائدین نے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی سمیت انچارچ سنٹرل سیکرٹریٹ ارشاد بنگش اور دیگررہنما بھی موجود تھے ۔







