مقبوضہ فلسطین

مزاحمتی آپریشن کی تیاری، اب راکٹ باری کا آغاز مرکزی صیہونی شہروں سے ہو گا

شیعیت نیوز: عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خلاف آئندہ پیش آنے والے سخت معرکے کے لئے تیاری کر رہا ہے کیونکہ آئندہ پیش آنے والا مزاحمتی آپریشن غزہ کے اردگرد موجود غاصب یہودی بستیوں سے ہرگز شروع نہیں ہو گا بلکہ اس میں سب سے پہلے غاصب صیہونیوں کے مرکزی شہروں کو وسیع حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

عرب روزنامے الاخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے منعقد ہونے والے حالیہ مشترکہ اجلاس میں، (مصری و اردنی) ثالثوں کے ساتھ دوبارہ رابطے کے بعد؛ غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ منافقانہ سیاست کے جواب میں اس مرتبہ ’’ سخت تر مزاحمتی آپریشن ‘‘ کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی بارہ روزہ جنگ میں فلسطین کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون کیا، شیخ نعیم قاسم

الاخبار نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ نے اس مزاحمتی آپریشن کے لئے کی جانے والی تیاری کا عملی طور پر آغاز کر دیا ہے کیونکہ اس مرتبہ پیش آنے والی جنگ کے جواب میں، مزاحمتی آپریشن غزہ کے اردگرد واقع غاصب یہودی آبادیوں سے شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ اس مرتبہ مزاحمتی آپریشن کے آغاز سے ہی ’’بڑے و مرکزی صیہونی شہروں‘‘ کو مزید طاقتور میزائلوں کے ساتھ براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

الاخبار کا لکھنا تھا کہ غاصب صیہونی حکام کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی دھمکیاں، میڈیا وار کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو روک کر رکھنے کی ایک کوشش ہے تاکہ کوئی نیا مزاحمتی آپریشن شروع نہ کیا جا سکے اور یوں موجودہ غیر یقینی کی کیفیت کو مزید طولانی کیا جائے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی جانب سے بھی چند دن قبل خبردار کیا گیا تھا کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے وقت کے ضیاع پر مبنی پالیسی، عنقریب ہی ایک نئے تناؤ کو جنم دیدے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button