آئمہ اہل بیت ؑ کی شان میں گستاخی کےمرتکب ملعون سلفی کی مبینہ گرفتاری کی اطلاعات، پولیس ذرائع

09 جولائی, 2021 11:32

شیعیت نیوز: آئمہ اطہارؑ کی شان میں گستاخی کرنیوالے ملعون عبدالرحمان سلفی کو پنجاب پولیس نے کھاریاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کھاریاں میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی لاہور منتقل کرکے تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ملزم کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں سید ابرار شاہ زیدی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایک بیان میں آئمہ اطہار علیہ السلام اور والدہ گرامی حضرت امام زماںؑ نرجس خاتون کی شان اقدس میں بھی گستاخی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مردان کچہری خودکش حملے کامرکزی ملزم کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

ملعون کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں شدید ردعمل پایا جا رہا تھا اور شیعہ سنی مشترکہ طور پر ملعون کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملعون کو کھاریاں سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف شیعہ سنی جماعتوں کی جانب سے ملعون سلفی کی گرفتاری اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ملک گیر یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔

12:29 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔