مقبوضہ فلسطین

غرب اردن: قصرہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قصرہ کے مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی نابلس میں قصرہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں فلسطینی شہریوں نے ان پر پتھراؤ کیا۔ سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصرہ میں فلسطینی شہریوں شہید فلسطینی محمد حسن کاجسد خاکی اور کے لواحقین کےحوالے کرنےکے لیے مظاہرہ کیا۔

قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 12 فلسطینی زخمی ہوئے۔ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ شیلنگ سے درجنوں شہری دم گھنٹے سے بے ہوش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : تین ہزار شرپسند یہودی آباد کاروں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا

دوسری جانب صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کےجنوب میں حوارہ کیمپ سے مشرق میں روجیب قصبے تک ایک سڑک کے لیے فلسطینی اراضی کی دوبارہ کھدائی شروع کی ہے۔

دوسری طرف جنوبی نابلس میں جالود کے مقام پر یہودی آباد کاروں نےفلسطینیوں کی 20 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔

شمالی غرب اردن میں یہودی آبادکاری کے امور کے ذمہ دار غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور حکام نے حوارہ کیمپ کے قریب سڑک کے لیے قبضے میں لی گئی فلسطینی اراضی پر دوبارہ کھدائی شروع کی ہے۔ حوارہ سے روجیب کےمقام پر اڑھائی کلو میٹر کے علاقے پر ایک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔

غسان دغلس نے کہا کہ مشرقی روجیب میں جس مقام تک یہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اسے خلہ العبھر کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے ہفتے پیشتر  اس علاقے میں موجود 25 فلسطینی گھروں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے لیے راستے میں آنے والی ایک مسجد کو بھی وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1976ء کو یہودی آبادکاروں  اس مقام پر فلسطینی اراضی غصب کرنے اور وہاں پر ایک یہودی کالونی تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں جالود کے مقام پر حوض نمبر 19 میں موجود فلسطینی شہری رشید محمود حج محمد کی 20 دونم راضی پرقبضہ کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری کی بیس دونم اراضی پر قبضے کے بعد اس میں کھدائی شروع کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button