اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ علی اکبر کاظمی نے گستاخِ اہل بیتؑ کے خلاف ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں درخواست داخل کردی

عبد الرحمان یا اذان الہیٰ سلفی نامی بے ادب، گستاخ نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے بارے میں گستاخی سے اہل ایمان کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔

شیعیت نیوز: عبد الرحمان یا اذان الہیٰ سلفی نامی بے ادب، گستاخ نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے بارے میں گستاخی سے اہل ایمان کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔

توہین اہلبیت علیہ سلام کے رنج و غم غصہ میں مبتلا ہونے کی بنیاد پر عبد الرحمان ولد نامعلوم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری و خطیب مسجد جعفریہ ڈھوک رتہ راولپنڈی مولانا سید علی اکبر کاظمی صاحب کی طرف سے درخواست دائر کرادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس میں جنسی زیادتیاں ، بات مولویوں اور مفتیوں سے بھی آگے نکل گئی

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس گستاخانہ حرکت سے تمام شیعہ سنی عاشقان اہل بیت ؑ کے دل رنجیدہ ہیں ، انشاءاللّٰہ خبیث کی اولاد کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button