اہم ترین خبریںپاکستان

اس سے پہلے کہ صورتحال بند دروازے تک پہنچ جائے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا، علامہ حسن ظفرنقوی

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو چکا ہے، اس کے مثبت نتائج سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کی جو مرضی وہ سوشل میڈیا پر نشر کر دیتا ہے، خاص طور پر مذہب اور عقائد کے معاملات کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اختلافی انداز میں نشر کرکے لوگوں کو فرقہ واریت کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔

العارف اکیڈمی کراچی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل، ایم ڈبلیوایم وفدکی کمشنر کراچی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان فتنہ و فساد ایجاد کرنے والے بالکل آزاد ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال بند دروازے تک پہنچ جائے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا اور شرپسندی کی سوچ کے خاتمے کیلئے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button