اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں عزاداروں کو درپیش مسائل، ایم ڈبلیوایم وفدکی کمشنر کراچی سے ملاقات

محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل کیلئے کمشنر کراچی نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کی، وفد کے دیگر ارکان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل عسکری رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی علی ظفر، سیکریٹری فلاح و بہبود زین رضا، فوکل پرسن ضلع غربی سبط اصغر اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں امریکی و سعودی نواز کالعدم داعش کے سب سے بڑے نیٹورک کے خاتمے کادعویٰ 

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمشنر کراچی کو محرم الحرام کے دوران شہر قائد میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل کیلئے کمشنر کراچی نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button