اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں امریکی و سعودی نواز کالعدم داعش کے سب سے بڑے نیٹورک کے خاتمے کادعویٰ 

2سالوں میں داعش کے 52 آپریٹرز گرفتار ، 65 ہلاک ہوئے ، سرکاری اعداد و شمار

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے منگوپیر میں قائم امریکاو سعودیہ نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ رائٹ ٹو انفارمیشن لاء کے تحت حاصل سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کارروائیوں کا مرکز منگوپیر اور ملیر کے گردونواح کا علاقہ رہا تاہم سندھ پولیس یہ بتانے کو تیار نہیں کہ داعش کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہےیا اب بھی اس کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق منگوپیر سے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سندھ کے کچھ علاقوں اور ان سے ملحقہ بلوچستان میں کارروائیوں کو کنٹرول کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم نے حلقہ 4 نگر کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

حاصل کردہ معلومات کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے گذشتہ دو سالوںمیں داعش ، القائدہ ،ٹی ایل پی ، ٹی ٹی پی، جماعت الاحراراور لشکر جھنگوی سمیت مختلف گروپوں کے خلاف کارروائی کی جس میں داعش کے 53 آپریٹرزکو گرفتار جبکہ 65 کو ہلاک کیاگیا۔

قانون نافذ کرنے والےاداروں نےگذشتہ ایک سال کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے آپریٹرز کی سرگرمیوں کے خلاف بھی 193 مقدمات درج کیئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بازار، سرجانی ٹاؤن، منگوپیر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں مختلف تنظیموں کے عسکریت پسندوں کے خلاف دہشت گردی کے 150 سے زائد مقدمات درج کیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button