اہم ترین خبریںعراق

عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی کردستان کے شہر اربیل ائیرپورٹ ميں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف عراق میں ایک دن میں تین امریکی فوجی قافلوں کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کی علی الصبح ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عراقی کردستان کے شہر اربیل ائیرپورٹ پر واقع امریکہ کے فوجی اڈے کو راکٹوں اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کے لئے بند کرنے کے ساتھ ہی ائیرپورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔

صابرین نیوز کے مطابق اربیل ائیرپورٹ پر واقع امریکی اڈے پر کم ازکم 20 راکٹ فائرکئے گئے اس کاروائی کے دوران ڈرون حملہ بھی کیا گيا جس کے فورا بعد ائیرپورٹ پر بلیک آؤٹ کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے کے وقت اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے میں سائرن بھی بج اٹھے۔

عراقی نیوز ایجنسیوں کے مطابق اس حملے میں اربیل میں امریکی فوجی اڈے کو 20 راکٹوں اور 3 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی پیداوار پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شدید اختلافات

دوسری طرف اولیاءالدم سے معروف ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن اس حملے ميں ہونے والے نقصانات کا اعتراف نہيں کرتا تو ہم بہت جلد اربیل آپریشن میں مارے جانے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار جاری کردیں گے۔

دوسری جانب عراق میں ایک دن میں تین امریکی فوجی قافلوں کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

صابرین نیوز کے مطابق، منگل کو تیسرے امریکی لاجسٹک قافلے کو مشرقی الانبار میں سڑک کے کنارے نصب چار بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے پہلے عراقی ذرائع نے منگل کی دوپہر صوبہ دیوانیہ میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملے کی خبر دی تھی۔

پیر کے روز بھی صوبہ بغداد کے علاقے سریع الشعلہ میں ایک امریکی لاجسٹک قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کی چھاؤنیوں، چیک پوسٹوں اور لاجسٹک قافلوں کو ان دنوں تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

امریکہ مختلف بہانوں، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button