اہم ترین خبریںپاکستان

شانِ اہل بیتؑ میں بدترین گستاخی کے خلاف شیعہ علماء، ذاکرین اور اکابرین سراپا احتجاج

رہنماؤں نے کہا کہ اگر گستاخ اہلیبیت کو جمعہ تک گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا

شیعیت نیوز:  امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام زمانہ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کی شان میں ہونے والی بدترین گستاخی کے خلاف مجلس اتحادالمومنین پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں تمام شیعہ جماعتوں، ماتمی انجمنوں، علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، شاعر اہلیبیت شوکت رضا شوکت، سلیم عباس صدیقی، حسنین بخاری، اقبال مہدی زیدی، آغا محمد رضا رضوی، فخر نسیم صدیقی، زوار حسین بسمل، مخدوم عون شمسی، مخدوم اظفر شمسی، زوار لنگاہ، پروفیسر حسین مصطفی انصاری، ندیم عباس کاظمی، ظل حسن جعفری، سید طالب حسین پرواز نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور بنیادی عوامی حقوق کی پاسداری کا دن ہے، علامہ ساجد نقوی

رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالرحمن نامی ملعون اہلیبیت کی شان میں گستاخی کی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت، پاک فوج اور مقتدر اداروں کو متوجہ کرتے ہیں کہ ایسے گستاخوں کو بے نقاب کیا جائے جو محرم سے پہلے حالات کو خراب کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر گستاخ اہلیبیت کو جمعہ تک گرفتار نہ کیا گیا تو جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ایک بار پھر منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جا رہا ہے، آج پوری قوم سراپا احتجاج ہے لیکن ابھی تک سیکیورٹی اداروں نے گستاخ اہلیبیت کو گرفتار تک نہیں کیا، ہم اس ملک میں امن کے داعی ہیں اور اس ملک کے محافظ ہیں لیکن مسلسل اہلیبیت کی شان میں ہونیوالی گستاخیوں پر سیکیورٹی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے اراکین کی جانب سے امریکی انسانی حقوق کے ’برے ریکارڈ‘ پر اظہار تشویش

اس موقع پر ناصر کربلائی، ثمر عباس کھوکھر، مخدوم عباس حیدر شمسی، نذر عباس شاہ، سید اسد عباس شاہ، محمد رضا مومن، اظہر حسین کاظمی، نعیم عباس جعفری، علمدار نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button