اہم ترین خبریںپاکستان

6جولائی 1980،شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ اگر وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہ مفتی جعفر جیسے نڈر رہنما کی قیادت میں ملت تشیع کا بھرپور اجتماع اور وحدت و اخوت کا شاندار اظہار ان قوتوں کے لیے شکست ثابت ہوا جو حسینی پیروکاروں کو منتشر دیکھنا چاہتے تھے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ چھ جولائی ملت تشیع کے اس عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہے جب کربلا کے فکری پیروکار آمرانہ جبر سے بے نیاز ہو کر اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں آ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہ مفتی جعفر جیسے نڈر رہنما کی قیادت میں ملت تشیع کا بھرپور اجتماع اور وحدت و اخوت کا شاندار اظہار ان قوتوں کے لیے شکست ثابت ہوا جو حسینی پیروکاروں کو منتشر دیکھنا چاہتے تھے۔شیعہ قوم نے یہ ثابت کیا کہ اگر وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹ جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے بھی گستاخِ اہل بیتؑ ملعون عبدالرحمٰن سلفی کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کردیا،علامہ افضل حیدری

انہوں نے کہ چھ جولائی آمریت کے مقابلے میں ملت تشیع کی فتح کا دن ہے۔دشمن کو سب سے زیادہ خطرہ شیعہ اتحاد سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں معمولی اختلافات میں الجھا کر ایک دوسرے سے دور کیا جا رہا ہے۔اگر ملت تشیع کا ہر فرد اس حقیقت کا درک کرتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کرے تو پھر کسی کو جرات نہیں ہو گی کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کی کوشش کرے۔ہمیں آج کے دن تجدید عہد کرنا ہو گا کہ قوم کی ترقی و حفاظتِ کے لیے اتحاد کے ہتھیار کو اپنی قوت بنائیں گے اور معمولی اختلافات پر الجھنے کی بجائے عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر متحد رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button