مولوی عبد الرحمن سلفی کے خلاف پریس کلب پر مظاہرہ،عبد الرحمن سلفی کی پھانسی کا مطالبہ
شیعیت نیوز : کراچی (اسٹاف رپورٹر )مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان رجسٹرڈ نے اہلبیت علیہم السلام اور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی والدہ ماجدہ شہزادی نرجس خاتون کی شان میں گستاخی کرنے والے مولوی عبد الرحمن سلفی کے خلاف پریس کلب کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاج میں ایس ایم نقی نے حکومت وقت سے اپیل میں کہا کہ ملعون مولوی عبد الرحمن سلفی کسی ملک دشمن ایجنڈا پر کام کر رھا ھے جس کو ہمارے ملک کا سکون برداشت نہیںہورہا اور وہ تکفیریت و منافرت کو پروان چڑھانے میں اپنا دجالی کردار ادا کر رھا ھے تا کہ ملک کے سکون کو ترقی وارانہ جنگ میں دھکیل دیا جائے
جبکہ پاکستان میں بسنے والے شیعان حیدر کرار اپنے ملک کی سلامتی کی خاطر اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دئے رھے ہم اپنے ملک میں امن و امان چاھتے ہیں مگر یہ ملک دشمن عناصر اس کوشش میں ھیں کہ ملک کے عوام کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے۔
ہم شیعان حیدر کرار مولوی عبد الرحمن سلفی کے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نام نہاد مولوی کی ایف آئی آر درج ھو چکی ھے لہذا اس کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔