اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر کے تین سو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں کم از کم تین سو فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس کے بیتا ٹاؤن میں سیکڑوں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد غیر قانونی اور جابرانہ صیہونی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے دھاوا بول کر کم از کم تین سو فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد پلاسٹک کی گولیوں اور آنسو گیس کے شدید استعمال کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔

اُدھر مغربی کنارے کے مسافر یطا اور بیت دجن نامی علاقوں میں بھی فلسطینی عوام نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ اور جابرانہ منصوبوں اور اپنی زمینوں پر صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا جسے صیہونی دہشت گردوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کچل دیا۔

فلسطینی باشندوں نے سلفیت شہر کے مغرب میں بسے الراس علاقے میں بھی اُس خطے میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جسے غاصب صیہونی ہڑپنے درپے ہیں۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئی جس میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ جون میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 500 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اور اسرائیلی فوجیوں اور غاصبوں کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کی رو سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جاری صیہونی آبادکاری ایک غیر قانونی عمل ہے مگر صیہونی حکومت امریکہ اور بعض مغربی و عرب ممالک کی حمایت کے باعث تمام تر عالمی قوانین نظرانداز کرتے ہوئے اپنی غاصبانہ اور جارحانہ منصوبوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے روئیے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آئے دن فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کئے جانے سے متعلق افسوسناک خبریں عالمی میڈیا پر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button