گستاخِ اہل بیتؑ ملعون عبد الرحمٰن سلفی کے خلاف مقدمہ درج، پھانسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
دوسری جانب شیعیان حیدر کرارؑ مزید شہروں میں بھی اس ملعون کے خلاف مقدمات کے اندراج کی کوششوں میں مصروف ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بدبخت ، ملعون گستاخِ اہل بیتؑ عبد الرحمٰن سلفی کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شیعیت نیوز: امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام زمانہ علیہ السلام عج اور ان کی پاکیزہ ترین والدہ ماجدہ حضرت نرجس خاتون ؑ کی توہین کرنے والے ملعون عبد الرحمٰن سلفی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے بندر روڈ لاہور پر 4 گھنٹہ طویل پر امن دھرنا دیئے جانے کے بعد بالآخر پولیس نے مظاہرین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ شیعیان حیدرکرارؑ کا گستاخِ اہل بیت ؑ ملعون عبد الرحمٰن سلفی کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق گستاخِ اہل بیت ؑ اور امام مہدیؑ ملعون عبد الرحمٰن سلفی کی جانب سے توہین اہل بیت ؑ پر مبنی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملت جعفریہ پاکستان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ، ملک بھرمیں ملعون عبد الرحمٰن سلفی کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے احتجاج کاسلسلہ جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ولدالزناملعون عبدالرحمان سلفی کی امام زمانہؑ کی والدہ و امام موسی کاظم ؑکی شان میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ سراپااحتجاج
گذشتہ شب لاہور کے مومنین کی بڑی تعداد نے تھانہ شیراکوٹ میں ملعون عبد الرحمٰن کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس کے انکار کے بعد مومنین نے بندر روڈ پر دھرنا دے دیا جس کے بعد پولیس مقدمے کے اندارج پر مجبور ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق گستاخِ اہل بیت ملعون عبد الرحمٰن سلفی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-A اور 298-A سمیت 16MPO کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائیاں کاآغاز کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شیعیان حیدر کرارؑ مزید شہروں میں بھی اس ملعون کے خلاف مقدمات کے اندراج کی کوششوں میں مصروف ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس بدبخت ، ملعون گستاخِ اہل بیتؑ عبد الرحمٰن سلفی کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔