اہم ترین خبریںعراق

عراق میں داعش کا حملہ 4 جاں بحق 3 زخمی، میزائل برآمد

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے شہر حدیثہ میں ایک دہشت گردانہ کارروائی کی ہے۔ دوسری طرف بغداد ائیر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائل برآمد کئے گئے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے حدیثہ ڈیم میں ماہی گیروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 ماہی گیر جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجیوں کی ہمارے ملک میں موجودگی غیر قانونی ہے، عباس الزاملی

دوسری جانب بغداد آپریشن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغداد ائیر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائل برآمد کئے گئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشن کے کمانڈر احمد سلیم بہجت کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد ائیر پورٹ کے اطراف سے کئی میزائلوں کو بغداد بین الاقوامی ایر پورٹ کی جانب داغے جانے سے پہلے ہی تحویل میں لے لیا گیا۔

احمد سلیم بہجت نے کہا کہ ہم نے گراڈ ( Grad missiles) نامی 10 میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میزائلوں کو بغداد ائیر پورٹ کے قریبی علاقے التجاوز میں فائر کرنے کیلئے رکھا گیا تھا۔

اب تک بغداد ائیر پورٹ کئی بار دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button