وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ مقررکردیا

02 جولائی, 2021 14:29

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت میں مزید تقرریاں عمل میں آئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ اور مولانا فضل رحیم کو پارلیمانی سکریٹری برائے واٹر اینڈ پاور نامزد کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اہل بیت اطہارؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج

دونوں اراکین کے پارلیمانی سیکریٹری نامزد کیئے جانے کا باقائدہ نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے پارلیمانی سکریٹری نامزد کرنے پر سی ایم گلگت بلتستان خالد خورشید کا شکریہ ادا کیاہےاور اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات انجام دینے کا عزم کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمہوریہ ایران کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

واضح رہے کہ شیخ اکبر علی رجائی کا تعلق کھرمنگ سے ہے آپ وہاں امام جمعہ اور ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں، حالیہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں مخصوص نشست پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

8:19 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔