اہل بیت اطہارؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا احتجاج

02 جولائی, 2021 12:59

شیعیت نیوز: حضرت امام موسیٰ کاظم ع، اہل بیت ؑ کی پاکیزہ مستورات اورصحابہ کبارؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے حکم پر امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ کراچی کے سامنے پر امن احتجاج کیا گیا جس سے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی خطاب کیا۔

۔ احتجاج میں مومنین کی کثیر تعداد نے حکومت وقت سے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور حضرت امام صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ کی شان میں گستاخی کرنے والے سلفی ملعون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی جمہوریہ ایران کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

مقررین نے کہا کہ محرم الحرام کے نذدیکی ایام میں اس طرح اہل بیت اطہارؑ کی مستورات اور سادات کی ماؤں کی شان میں بدترین گستاخی اور توہین آمیز زبان کا استعمال قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سنگین سازش ہے ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملعون گستاخ عبد الرحمٰن سلفی کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا کا اعلان کرے ۔

مقررین نے مزید کہاکہ اگر گستاخِ اہل بیتؑ ملعون عبد الرحمن سلفی کو نشان عبرت نہ بنایا گیا تو ملت جعفریہ پاکستان ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے گی اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر عائد ہوگی ۔

3:11 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔