دنیا

امریکہ نے بگرام ائیر بیس سے اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر نکال لیا

شیعیت نیوز: امریکہ نے بگرام ائیر بیس سے 20 سال بعد اپنے فوجیوں کو مکمل طور پر نکالنے کے بعد اسے افغان فوج کے حوالے کردیا ہے۔ اس سے قبل نیٹو فورسز نے بھی بگرام ائیر بیس کو ترک کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے بگرام ائیربیس کو افغان فوج کے حوالے کردیا ہے، تقریباً 20 سال تک بگرام ائیر بیس کا کنٹرول امریکی فوج کے پاس رہا ۔

امریکی فوج نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول آج صبح افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ بیس ہفتہ کہ روز ایک تقریب میں افغان حکومت کے حوالہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران کا افغان امن عمل میں اہم کردار ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

امریکی ذرائع کے مطابق اگرچہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ابھی مکمل نہیں ہوا ہے لیکن عنقریب امریکی فوج کا افغانستان سے خروج مکمل ہوجائےگا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے نتیجے میں افغان قوم کو دہشت گردی، بد امنی ، جنگ اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے ہلمند علاقے میں دھماکہ، آٹھ فوجی جاں بحق

افغان وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع بسم اللّٰہ محمدی کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے حالیہ تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جامع معاہدے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

دونوں وزراء نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان اسٹریٹیجک اور ملٹری تعاون پر گفتگو کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button