دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی پر زور

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ویانا مذاکرات کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے قرارداد بائیس اکتیس پر عمل درآمد کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کی گیارہویں رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں ایک بار پھر تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے نمائندے اولوف اسکوک نے ایٹمی سمجھوتے پرعمل درآمد کے سلسلے میں یورپ کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر اس سمجھوتے میں تمام فریقوں کی واپسی اور اس پر مکمل عمل درآمد پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : راکٹ حملے کے باعث شام کے امریکی فوجی اڈے میں وسیع تباہی ہوئی ہے، عالمی میڈیا

اجلاس میں اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے بھی اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی شقوں کی خلاف ورزی کے بارے میں امریکی مندوب کے دعوے ناقابل قبول ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے بھی کہا کہ امریکہ، یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلا ہے اور اسے کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر اس سمجھوتے میں واپس آنے کے لئے پہلا قدم اٹھانا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے نمائندے نے بھی اپنے ملک کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے اور قرارداد بائیس اکتیس کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے سے متعلق تمام موضوعات پرامن طریقے سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل ہونے چاہئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجیرین عدالت نے آیت اللہ شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

دوسری جانب چائینیز کمیونسٹ پارٹی کے سو سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پر بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

چین نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ کوئی چین کو للکارے۔

کمیونسٹ پارٹی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کوڈرانے اور دھمکانے کا وقت گذر گیا اور اب چین شان وشوکت کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button