بیروت میں لبنانی مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات
شیعیت نیوز: کل جمعرات کو بیروت میں لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان نےاسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقعے پرلبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان نے قابض اسرائیلی ریاست کے مظالم اور حملوں کے خلاف فلسطینی قوم کی طرف سے جرات اور ثابت قدمی پرفخر اور خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وادی اردن میں فلسطینی شہری کے چاقوحملے میں اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار زخمی
الشیخ عبداللطیف دریان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی دشمن کے خلاف فتح اور نصرت اصل میں نصرت ربانی ہے۔ معرکہ القدس پورے فلسطین کی آزادی کے راستے اور جدو جہد کی ایک کڑی ہے۔
درایں اثنا حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قوم اور قیادت کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں اپنائے گئے اصولی مؤقف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی قوم اور فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کے بارے میں ایک جیسی سوچ اور نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے لبنان کے مفتی اعظم کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی ریاست کے جرائم اور فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات، علاقائی اور عالمی سطح پر قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی پہلوؤں کا حامل ایک سنگین جرم تھا، اسماعیل بقائی
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں رواں ہفتے اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچے تھے جہاں انہوں نے لبنانی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے، لبنانی صدر مشیل آؤون سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ 10 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی سیف القدس کی لڑائی میں فلسطینی گروپوں نے مقبوضہ فلسطین پر 4000 سے زیادہ راکٹ اور میزائل داغے۔







