دنیا

فلسطینی اتھارٹی کا مظاہرین کے ساتھ برتاؤ باعث تشویش ہے، گوٹیرس

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ سماجی کارکن اور دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف غرب اردن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال باعث تشویش ہے۔

گوٹیرس کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کا مظاہرین کے ساتھ سلوک باعث تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں قائم عالمی تنظیم کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ان کے خلاف فلسطینی سیکیورٹی کا تشدد باعث تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دانشور نزار بنات کا فلسطینی اتھارٹی کی تحویل میں فوت ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ نزار بنات کی موت کے اسباب غیر واضح ہیں اور اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کا موقف شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی نے مظاہرین کے خلاف اسرائیل سے مدد مانگ لی، عبرانی اخبار

ڈوگریک کا کہنا تھا کہ زمین پرہمارے پاس انسانی حقوق کے لیے کئی ساتھی کام کررہے ہیں۔ وہ فلسطینی پولیس کی طرف سے نہتے مظاہرین پر تشدد کو دیکھ رہے ہیں۔ مظاہرین پر تشدد اور گولیاں چلانے والوں میں ایسے عناصر بھی شامل ہیں جو سول کپڑوں میں ملبوس ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی فورسز نہ صرف مظاہرین کے خلاف تشدد کے مکروہ حربے استعمال کررہی ہے بلکہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اتوار کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں یاسرعرفات گراؤنڈ میں مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ کے ایک اہلکار پرتشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل سے تعلقات کے مخالف ممالک پرپابندیوں کا متنازع امریکی بل

اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ27 جون کو رام اللہ میں یاسرعرفات میدان میں ہونے والے مظاہرے کےدوران عباس ملیشیا نے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔ اقوام متحدہ اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رام اللہ اتھارٹی سے اس واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا اقوام متحدہ کا انسانی حقوق مرکز عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیتا ہے کہ وہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں مظاہرین پرہونے والے تشدد کا نوٹس لیں اور طاقت کے مہلک استعمال کے واقعات کا سدباب کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button