اہم ترین خبریںعراق

عراق ، امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

شیعیت نیوز: عراق کے دار الحکومت بغداد کے ہزاروں افراد نے عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں شرکت کرکے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی عوام نے منگل کے روز دار الحکومت بغداد کے الجاردریہ علاقے میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے شہداء کے جلوس جنازہ میں وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

اس پروگرام میں عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور حشد الشعبی کے کئی کمانڈروں نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے شرکاء نے شہداء کے خون کا انتقام لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پیر کو شام کی سرحد پر واقع القائم علاقے میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جلوس جنازہ میں شریک افراد نے عراق میں مزاحمتی گروہ سے امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر واقع رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانے پر پیر کی صبح دو بجے حملہ کیا تھا جس میں عراقی رضاکار فورس کے 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے اربیل شہر میں موساد کے ٹھکانے پر بڑا راکٹ حملہ

دوسری جانب عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت کے بارے میں عرب تجزیہ کار عطوان نے زور دیا کہ بائیڈن آگ سے کھیل رہے ہیں۔

معروف عرب تجزیہ کار اور رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے کہنے پر حالیہ امریکی جارحیت کے ردعمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بائیڈن آگ سے کھیل رہے ہیں جو خطے میں پیش آنے والی تیز رفتارصورتحال سے واضح طور پر لاعلمی ہے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی کے خلاف امریکی فوج کی نئی جارحیت اس وقت سامنے آئی جب اس ملک کی سیاسی جماعتیں اور تحریکیں عراقی سرزمین سے امریکیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button