اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

شیعیت نیوز: شام کے صوبہ دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ میزائل حملہ کل کیا گیا جس میں صوبہ دیرالزور کے العمر نامی اسکوائر میں دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے پر 8 میزائل داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات اور یہ کہ یہ حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے الشدادی کے علاقے میں کرد ملیشیا کے کیمپوں میں داعشی دہشت گرد عناصر کو منتقل کئے جانے کی خبر ملی تھی ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کو ٹریننگ دینے کے لئے منتقل کر رہا ہے تاکہ ان عناصر کو شام کی قانونی حکومت اور عوام کے خلاف استعمال کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یمن میں قیام صلح اور جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا، محمد علی الحوثی

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

امریکہ نے سن دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عالمی اتحاد قائم کیا تھا جبکہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اورعلاقائی اتحادیوں نے خطے میں داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں وہ اسلحہ اور رقوم فراہم کرتے رہے ہیں۔

شام گزشتہ 9 برسوں سے مغربی اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس دوران ہزاروں لوگوں ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

شام کی حکومت نے بارہا اپنے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی مخالفت کی ہے اور اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غاصبانہ قبضہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button