اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد بن سلمان نے اپنے چچازاد بھائی کے لئے سزائے موت کا فرمان جاری کردیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان نے بغاوت کی کوشش کے الزام میں اپنے چچازاد بھائی فہد بن ترکی کے لئے سزائے موت کا فرمان جاری کر دیا۔

سعودی عرب کے ایک باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن میں سعودی اتحاد کے کمانڈر اور اپنے چچازاد بھائی فہد بن ترکی کے لئے سزائے موت کا فرمان جاری کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں موجود خلیج فارس تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب کی فوجی عدالت نے محمد بن سلمان کے چچازاد بھائی اور یمن میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے کمانڈر فہد بن ترکی بن عبد العزیز کو بڑی خیانت کے الزام میں سزائے موت کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اس تھنک ٹینک نے فہد بن ترکی کے ایک نزدیکی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ان پر عائد ہونے والے الزامات میں سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ان کے بیٹے کے خلاف بغاوت کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو ایران کے مقابلے میں ناکام رہے ہیں، اسرائیلی چینل

فہد بن ترکی نے امریکہ اور برطانیہ میں اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ حاصل کی تھی اور انیس سو بیاسی میں سعودی فوج میں داخل ہوئے تھے۔ فہد بن ترکی گزشتہ برس اپنی معزولی اور گرفتاری سے پہلے جنرل کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق بن سلمان کے چچازاد بھائی اور یمن میں سعودی اتحاد کے کمانڈر کو ستمبر 2020 میں ان کے بیٹے کے ساتھ جو اس وقت صوبہ الجوف کے نائب گورنر تھے، مالی بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

فہد بن ترکی کی عمر 60 سال ہے اور وہ 31 اگست 2020 تک یمن میں سعودی اتحاد کے کمانڈر تھے۔

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی موت کے بعد موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی حکومت میں موجود بدعنوانی کے خاتمے کے لئے چلائی جانے والی مہم کے بہانے ملک عبداللہ کے تقریبا تمام بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کے اثاثے ضبط کر لئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button