دنیا

لیبیا کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، ترک وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ترک وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

روس ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلونے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ جرمنی کے دارالحکومت کی میزبانی میں لیبیا میں ’’برلن2‘‘ کانفرنس میں شریک ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کے لئے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں لیبیا کے بارے میں ’’برلن 2‘‘ کانفرنس کا انعقاد 15 ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کی شراکت سے ہوا۔

لیبیا کے وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے بھی لیبیا سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کے بعد کہا کہ ان کے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں طرف سے سنجیدگی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : یہ امریکہ ہے کہ جوہری معاہدے میں واپس جانے کا فیصلہ کرے، خطیب زادہ

انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لیبیا میں دو اہم مطالبات ہیں، برلن کے عمل کو نافذ کرنا اور لیبیا میں استحکام کے منصوبے کی حمایت کرنا ہیں، ہم نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے جو لیبیا کے عوام کا منصوبہ ہے اور ان کی امنگوں کا اظہار کرتا ہے۔

لیبیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم لیبیا میں ہونے والی کامیابیوں سے خوش ہیں اور ہم اپنا پیغام پہنچانے کے لئے تیار ہیں کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائکو ماس نے بھی پریس کانفرنس میں زور دیامیرے خیال میں ترکی اور روس کے مابین توازن برقرار رکھتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی فوجیوں کے بتدریج انخلا کرنے پر ایک معاہدہ ہوا ہے،تاہم یہ ایک رات میں نہیں ہونے والا بلکہ اس میں وقت لگے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button