دنیا

بھارت: اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلموں گرفتار

شیعیت نیوز: نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی کمیٹی نے 29 جنوری کو اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب ہونے والے معمولی دھماکے کے الزام میں جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا کرگل سے تعلق رکھنے والے 4 کشمیری طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں نذیر حسین، ذوالفقار علی وزیر، ایاز حسین اور مزمل حسین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شیعہ شہری سکیورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا شکار

واضح رہے کہ کرگل بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا ایک علاقہ ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں کے عوام اسلامی انقلاب کے شیدائی ہیں۔

کرگل کے عوام نے ہمیشہ ہی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اور قبلہ اول قدس شریف کی آزادی پر تاکید کی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار کی چال ناکام ہو گئی جس سے مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا نیا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا۔

مودی سرکار کی جانب سے حریت قیادت کو چھوڑ کر جن کشمیری رہنماؤں کو بلایا گیا انہوں نے یک زبان ہو کر آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں سعودی عرب اور امارات کے ساتھ مشترکہ فوجی اتحاد تشکیل دینا چاہیے، افرائیم سنہ

مودی نے کشمیری رہنماؤں کو نئے انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر راضی کرنے کی کوشش بھی کی جو کام نہ آئی۔

کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوراً بحال کی جائے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈراما رچاتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظرانداز کر کے سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی طلب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button