اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز انجیکٹ کروا لی

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ قبل از ظہر ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت قائد انقلاب اسلامی نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا۔ اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی اور امام خمینی سے موسوم فلاحی و تحقیقاتی ادارے (Executive Headquarters of Imam’s Directive) کے سربراہ محمد مخبر بھی موجود تھے۔ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین مذکورہ ادارے سے وابستہ ’برکت‘ فاؤنڈیشن نے تیار کی ہے جسکی پہلی ٹرائل ڈوز کو محمد مخبر نے اپنی بیٹی پر آزمایا تھا۔

دوسری جانب قائد انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی رضا مرندی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے استعمال کی منظوری منسٹری آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے حاصل کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اجتماعی سلامتی نئی حکومت کی علاقائی فارن پالیسی کا نظریہ ہے، سید ابرہیم رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب کی ایرانی ویکسین لگوانے پر خاص تاکید ہے، یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی محنتوں کا ثمرہ ہے اور بدن میں بھربور ایمیونٹی یا قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کورونا وائرس کے بحران کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ ویکسین لگوانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم آپ نے اس کے لئے دو شرطیں رکھی تھیں؛ ایک یہ کہ باری آنے پر ہی انہیں ویکسین لگائی جائے اور دوسری شرط یہ کہ انہیں ایرانی ویکسین دی جائے۔

ڈاکٹر مرندی نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے جب 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوا تو آپ نے غیر ملکی ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور ایرانی ویکسین تیار ہو جانے کے منتظر رہے۔

ڈاکٹر مرندی کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کی پہلی ڈوز ایسے وقت میں لے رہے ہیں کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اسّی سال سے زیادہ عمر کے تمام ہم وطنوں کو بیرون ملک سے درآمد کی گئی ویکسین لگ چکی ہے۔

بھارت، چین، برطانیہ، امریکہ اور روس کے بعد ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا اور عالم اسلام کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button