ایران عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر تیار ہے، جنرل مہدی ربانی

24 جون, 2021 13:35

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے نائب چیف آف سٹاف جنرل مہدی ربانی نے کہا ہے کہ ایران عالمی سلامتی اور استحکام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر جنرل مہدی ربانی نے بدھ کے روز نویں سالانہ ماسکو سیکورٹی کانفرنس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، عالمی تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایک فائدے مند اور قابل تجارت چیز رہی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کو مغربی ایشیا سے نکل جانا چاہئے تاکہ علاقائی ممالک، اپنے ہاتھوں سے پائدار امن و استحکام قائم کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے عناصر جنہوں نے حالیہ برسوں کے دوران بد امنی اور انتہا پسند نظریات پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اب وہ بحران زدہ ممالک میں تعمیر نو اور سیکورٹی کے قیام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا شام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی منسوخی پر زور

جنرل مہدی ربانی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ سمیت غیر ملکی فوجیوں کو جن کے ہاتھ دہشت گردی سے جنگ کے شجاع کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت ہزاروں بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہیں، مغربی ایشیا سے نکل جانا چاہئے تاکہ علاقائی ممالک، اپنے ہاتھوں سے پائدار امن و استحکام قائم کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور خارجہ پالیسی کی ترجیج پڑوسی ممالک ہیں ایران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مستحکم اور تناؤ سے پاک تعلقات کا تعاقب کرتا ہےجو ہمارے لیے روس کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہے۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ آج دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور روایتی اور جدید خطرات کی وجہ سے ، آزاد ممالک کو دنیا کو استحکام کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے اس سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے اور بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور اس نے پڑوسیوں کو اپنی خارجہ پالیسی میں ترجیح قرار دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دوسرے ممالک کے بھی بہت سے مقررین اور حکام نے دہشت گردی سے مقابلے کے اہم کمانڈر کے طور پر جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

9:32 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔