کون کون طالبعلم دیوبندمفتی عزیز الرحمٰن کی بدفعلی کا نشانہ بنا پولیس نے متاثرین سے مدد مانگ لی
ان کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔

شیعیت نیوز: صابر شاہ کے علاوہ کون کون طالبعلم دیوبندمفتی عزیز الرحمٰن کی بدفعلی کا نشانہ بنا پنجاب پولیس نے دیگر متاثرین سے مدد مانگ لی ہے ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر مفتی عزیز کیس میں دلچسپی لی۔ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شیعیت نیوز کی خبر پر ایکشن، صحابہ کرام کی توہین کرنے والا مفتی اسماعیل طورو گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔
اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے، ویڈیو کتنی پرانی ہے، یہ ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 295 بی کی دفعات کے بارے میں قانونی رائے لے کر اسے بھی کیس میں شامل کریں گے۔