روس مخالف امریکی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

22 جون, 2021 10:18

شیعیت نیوز: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے روس مخالف واشنگٹن کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس کی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے بارے میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انھوں نے اسی طرح کہا ہے کہ امریکہ، روسی حکومت کے مخالف رہنما الیکسی ناولنی کیس میں روس کے خلاف کئی اور نئی پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس میں حکومت مخالف رہنما الیکسی ناولنی کی گرفتاری، روس مخالف نئے اقدامات کے حربے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

واضح رہے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکہ نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں شامل کمپنیوں کے خلاف پابندیاں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں حصہ لے کر عوام نے دشمن کو پورے طور سے مایوس کر دیا، ہادی محمدی

دوسری جانب تہران میں روسی سفارتخانہ نے اسپوٹنک کو بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدر پوتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں دل کي گہرائی سے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

روسی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روس اور ایران کے باہمی تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں ۔روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ روس اور ایران کا عالمی سطح پر بھی تعاون اچھا ہے جس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

7:59 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔