اہم ترین خبریںیمن

یمن کی مسلح افواج کے سعودی فوجی اہداف پر بڑے ڈرون حملے

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے فوجی اہداف کو وسیع پیمانے پر ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی عوام کے خلاف قائم سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کی مسلح افواج کے بھرپور ڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فوجی اہداف پر وسیع پیمانے پر یہ حملہ اتوار کی صبح کیا گیا۔

سعودی ترجمان نے البتہ ہمیشہ کی طرح جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے چھے ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ سعودی اتحاد بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت کے لئے تمام اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا تھا کہ یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے قاصف کے ٹو، ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ایئربیس میں سعودی فوجی اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت کی قانونی اور غیر قانونی دونوں تارکین وطن کے خلاف مہم

دوسری جانب یمن کے فوجی ترجمان نے صوبہ مآرب میں جاسوسی کے مشن پر آنے والے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں سرچ آپریشن میں مصروف امریکہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔

یحیی سریع نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ جلد ہی امریکہ کے جاسوس طیارے کے مار گرائے جانے کی ویڈیو میڈیا پر جاری کردی جائے گی۔

یحیی سریع کے بیان کے مطابق مذکورہ امریکی ڈرون صوبہ مآرب کے شہر صراوح کے علاقے المشجح کی فضائی حدود میں جاسوسی کے مشن پر تھا جسے یمنی جوانوں نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

یحیی سریع نے بتایا ہے کہ اسکن ایگل قسم اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

یمن کے جوانوں نے روا‎ں سال کے مارچ کے مہینے میں بھی ایم کیو 9 کے قسم کے ایک جاسوس ڈرون کو صوبہ مآرب میں مار گرایا تھا جس کی ویڈیو بھی میڈیا پر جاری کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button