اہم ترین خبریںپاکستان

خطیبِ عالم اسلام علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے

علامہ طالب جوہری ایک عہد کا نام ہےجنہوں نے کئی دہائیوں پر مشتمل ذکر شہدائے کربلا کے سفر کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا ، ان کی رحلت کا غم اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں نے بھی محسوس کیا تھا

شیعیت نیوز: سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری اعلی اللہ مقامہ کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ آج شب علامہ صاحب کی پہلی برسی کی مناسبت سے مرکزی مجلس برسی ان کے مرقد پر منعقد کی جارہی ہے۔علامہ طالب جوہری 21 جون 2020 کو طویل علالت کےبعد کراچی کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

علامہ طالب جوہری ایک عہد کا نام ہےجنہوں نے کئی دہائیوں پر مشتمل ذکر شہدائے کربلا کے سفر کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا ، ان کی رحلت کا غم اپنوں کے ساتھ ساتھ غیروں نے بھی محسوس کیا تھا حتی کہ وہ طبقہ جسے لوگ مذہب بیزار طبقہ کہتے ہیں، وہ طبقہ بھی علامہ صاحب کو یاد کرتا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو تہنیتی پیغامات

مجھے یاد ہے کہ میرے فیس بک انباکس میں بہت سے لوگوں نے علامہ صاحب کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا لیکن ان میں تعزیت کا ایک پیغام ایسا تھا جو مجھے آج تک یاد ہے۔ ایک قابل احترام بہن نے لکھا تھا کہ آج ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کراچی میں محرم آگئے ہیں۔ ٹھیک یہی احساس ہر شخص کا تھا علامہ صاحب کے جنازے میں شریک تھا یا جس نے جنازے کے مناظر دیکھے۔ یہ دہائیوں پر محیط ایک ذاکر امام حسین علیہ السلام کی محبت و ریاضت کا ثمر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یکساں نصاب تعلیم پر حتمی فیصلہ جید علمائے کرام کی تجاویز و آراء کے بغیر جلدی بازی میں کرنا مشکلات کو دانستہ دعوت دینے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

آج اس عظیم ذاکر امام حسین علیہ السلام کی پہلی برسی ہے اور میری خواہش تھی کہ اس کی مناسبت سے ٹویٹر پر علامہ صاحب کی یاد میں ٹرینڈ چلایا جائے۔ میں خود تو ٹویٹر پر زیادہ متحرک نہیں ہوں لیکن قارئین میں بہت سے مومنین و مومنات ٹویٹر پر یقینا” متحرک ہونگے۔ لہذا میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ آج شب ٹھیک 8 بجے (پاکستان) ٹویٹر پر #RememberingAllamaTalibJauhari کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹویٹ کیجئے۔ اس درخواست پر ان مومنین کی خصوصی توجہ چاہوں گا جو ٹویٹر ٹرینڈنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

ممکن ہو سکے تو پیغام کو آگے بھی بڑھایئے گا۔

#نوردرویش
#RememberingAllamaTalibJauhari

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button