دنیا

عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو تہنیتی پیغامات

شیعیت نیوز: دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کے نام علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائی سے مباکباد پیش کی ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بھی اپنے پیغام میں ایران کا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی اپنے پیغام میں ’’ سلام علی ابراہیم‘‘ کہتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام انتخابات کے عظیم فاتح ہیں، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بھی اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو مباکباد پیش کی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس اور جہاد اسلامی نے بھی اپنے پیغامات میں آیت اللہ ابراہیم رئيسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زوردیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ روس کے صدر پوتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں دل کي گہرائی سے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button