مشرق وسطی

سعودی عرب میں شیعہ نوجوان کو پھانسی، بحرینی گروہ کی جانب سے مذمت

شیعیت نیوز: بحرینی گروہ چودہ فروری اتحاد نے سعودی عرب میں ایک شیعہ نوجوان کو پھانسی دینے کے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کی مذمت اور اسے وحشیانہ اور غیرانسانی قرار دیا ہے۔

بحرین کے بحرینی گروہ چودہ فروری اتحاد کے بیان میں آل سعود حکومت کو ایک ایسی دہشت گرد اور جرائم پیشہ حکومت قراردیا گیا ہے کہ جو مذہب اور انسانی حقوق کی قائل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام نے سامراجی طاقتوں اور انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والوں کو مایوس کیا

بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی ولی عہد بن سلمان کے اس جرم اور گذشتہ جرائم کی مذمت کریں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے دوہزار پندرہ سے سعودی عرب کی جیل میں بند سعودی عرب کے تاروت علاقے کے ایک شیعہ نوجوان مصطفی بن ہاشم بن عیسی آل درویش کو پھانسی دیئے جانے کی خبردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کا تعلق جارحین سے ہے مدافعین سے نہیں ہے، انصار اللہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے بیان میں مصطفی بن ہاشم پر دوہزار گیارہ میں قطیف میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت سمیت تیرہ بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی عدلیہ، سرگرم سماجی شخصیات کو طویل مدت قید اور پھانسی جیسی سزائیں سناتی رہتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button