سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک، 6 فرار
شیعیت نیوز: مارواڑ میں(کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ) سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خشک سالی سے تحفظ اور لائحہ عمل کے بارے میں قرآن پاک کے سورئہ یوسف سے استفادہ کی ضرورت ہے ، علامہ ساجد نقوی
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔







