ملک میں میڈیکل کے شعبے میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں، صدر حسن روحانی

18 جون, 2021 08:58

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں آنے والی تبدیلیاں بے مثال ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے جمعرات کو وزارت صحت کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ایران کی تاریخ میں میڈیکل کے شعبے میں عظیم اور بے مثال کام انجام پائے ہیں اور صرف گزشتہ ایک برس کے دوران چودہ ہزار بیڈ کے اسپتالوں کا افتتاح کیا گیا ہے جس نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ایران کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ و یورپ میں مقیم بہت سے ایرانی علاج معالجے حتی آپریشن کے لئے ایران کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں اسلامی جمہوریت کے جشن کا آغاز، ووٹنگ شروع

صدر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کے لئے حفظان صحت نہایت اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ مرکز اور سرحدی علاقوں میں موجود ایرانی اسپتال پڑوسی ممالک اور دیگر ملکوں کے مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور میڈیکل عملے نے انقلاب کے بعد کے برسوں میں عظیم کام انجام دیا ہے کہا کہ شمالی صوبوں کے اسپتالوں میں پورے سال مریضوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ویڈئو کانفرنس کے ذریعے ایران کے پانچ صوبوں تہران ، گیلان، مشرقی آذربائیجان اور قم میں ایک ہزار ستائیس بیڈ کے اسپتالوں کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرانقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا

دوسری جانب صدرمملکت حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیں۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ملک کے صدر کو داخلی مشکلات اور بین الاقوامی مسائل سے پوری قوت کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام کے زیادہ سے زیادہ ووٹ ، حمایت اور ان کی موجودگی کی بیحد ضرورت ہوتی ہے۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہئے۔

ایران کے صدر نے زور دے کر کہا کہ امید ہے ہم ایک شاندار الیکشن کرانے میں کامیاب رہیں گے اور اٹھارہ جون کو بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لے کر اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اور زرین باب رقم کریں گے۔

11:24 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔