مشرق وسطی

اردن فلسطین اور اسرائیل سے طے پائے بحرین کینال منصوبہ سے الگ ہو گیا

شیعیت نیوز: جمعرات کو عبرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اردن نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کےساتھ طے پائے بحرین کینال منصوبے کو مستقل طور پر ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن’کے اے این‘ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن نے بالآخر  اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان بحرین کینال منصوبے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اردن کے ذرائع کے مطابق مملکت اپنی زیادہ تر توجہ ’’قومی واٹر کیریئر‘‘ منصوبے کی تیاری پر مرکوز رکھے گی، جس میں کوئی دوسرا فریق بھی شامل نہیں ہے۔ اردن کی حکومت کی جانب سے ملک میں پانی کی شدید قلت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے ضمن میں قومی واٹر کیریئر پروجیکٹ پرکام شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی کے امریکی اشاروں پر نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ مذاکرات

اردنی ذرائع نے بحرین کینال منصوبے کو ترک کرنے کی وجوہات کے بارے میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی حقیقی خواہش اور کوشش سامنے نہیں آئی۔ ۔ اسرائیل اس منصوبے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ہے۔

اردن کے ذرائع نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو ختم کرنا اور اسے ترک کرنا اسرائیل کے لیے بھی ایک اسٹریٹجک نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

اس منصوبے میں اردن کو سالانہ 85 ملین مکعب میٹر پانی مہیا کرنا  تھا۔ اس میں بحیرہ مردار کے 200 ملین مکعب میٹر پانی کی سالانہ کی فراہمی شامل ہے۔

یہ بھی سمجھا جاتا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو 30 ملین مکعب میٹر اور 20 ملین مکعب میٹر ملیں گے جو اسرائیل لاگت پر اردن سے خریدے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبرانقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا

دوسری جانب اُردن کی حکومت نے برطرف رکن پارلیمان اسامہ عجارمہ کو گرفتار کر لیا۔

اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ سیکورٹی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے بعد معطل رکن پارلیمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

العجارمہ کا معاملہ گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا ، جب اردن کی پارلیمان نے ان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

العجارمہ کو مبینہ طور پر پارلیمان کی توہین، اس کے وقار، ساکھ، اس کے ارکان اور پارلیمان کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ رکنیت کی معطلی کے دوران انہیں ہر طرح کی مالی مراعات سے محروم کر دیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اسامہ عجارمہ کے حامیوں کے ایک گروہ نے اردن کے دارالحکومت کے مغرب میں ناعور کے علاقے میں ام البساتین کے مقام پر سیکورٹی فورسز پرحملہ کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button