اہم ترین خبریںپاکستان

مالی سال2021ء کے بجٹ نے عوام کو انتہائی مایوس کیا، علامہ ناظرتقوی

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، تنخواہوں میں دو ہزار روپے اضافہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2021ء کے بجٹ نے عوام کو انتہائی مایوس کیا، عوام توقع کئے بیٹھی تھی کہ موجودہ حکومت عوام کے درد اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کرے گی لیکن اس بجٹ میں یکسر عوام کو نظر انداز کیا گیا۔

علامہ ناظرعباس نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا، لوگ اور مایوسی کا شکار ہو جائیں گے، پورے سال مختلف وقتوں میں گاہے بگاہے منی بجٹ حکومت کی طرف سے پیش ہوتے رہے اور حکومت یہی وعدے کرتی رہی کہ ہم عوام کو ریلیف دیں گے اور اب تک عوام حکومت کے اس جھوٹے وعدے پر اطمینان کر کے بیٹھی ہوئی تھی کہ حکومت پاکستان بجٹ کے موقع پر ان کو ریلیف دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کی مزیدشرمناک وقابل اعتراض ویڈیوز سامنے آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، تنخواہوں میں دو ہزار روپے اضافہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، موجودہ مزدوروں کی تنخواہیں 30 ہزار روپے ہونی چاہیئے تھیں، حکومت کو چاہیئے تھا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بجٹ پیش کرتی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں جو غریب دوست بجٹ نہیں ہے، حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے جامع پالیسی بنائے، تین سال گزرنے کے بعد سوائے الزام تراشیوں کے موجودہ حکومت نے کوئی ریلیف عوام کو نہیں دیا، عوام پریشان ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button