اہم ترین خبریںایران

ہم ولایت فقیہ، امام خمینی اور انقلاب کے ہمیشہ وفادار رہیں گے، ایرانی اہلسنت علماء

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ گلستان کے دوسو سے زائد اہلسنت علمائے کرام اور آئمہ جمعہ و جماعات نے ایک خط کے ذریعے، انتخابات میں بھرپور مشارکت، انقلاب اسلامی، ولایت فقیہ اور امام خمینی (رہ) کی امنگوں سے وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام صوبہ گلستان کے آئمہ جمعہ و جماعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اہلسنت عوام ہمیشہ کی طرح آپ کے فرامین اور ہدایات کی پیروی کرتے رہیں گے اور اتحاد اسلامی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے، سن دوہزار اکیس کے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

آئندہ صدارتی الیکشن کے امیدوار جناب حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی علمائے اہلسنت سے ملاقات کے لئے گئے جہاں عوام نے ان کا زبردست استقبال کیا۔اس تقریب میں ایران بھر سے سینکڑوں اہلسنت علماء کرام اکٹھا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک خطاب میں فرمایا تھا کہ معاشرے کی موجودہ مشکلات اور مسائل کا حل انتخابات میں عوامی کی بھرپور شرکت میں مضمر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاک ایران باہمی تعاون ضروری ہے، گورنر سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سےگفتگو

دوسری جانب ایران کی وزارت ثقافت کے شعبہ غیرملکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کو کوریج دیں گے۔

محمد خدادادی نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باوجود دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13ویں صدارتی انتخابات اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کو کوریج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذرائع ابلاغ دنیا کے 39 ممالک سے ہیں اور ان کی آمد اور سرگرمیوں کیلئے ضروری ہم آہنگی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں 6 شیعہ اسکولوں کی بندش ، اصل سازش بے نقاب

خدادادی نے کہا کہ غیر ملکی صحافیوں کا ملک میں داخلہ صرف منفی کورونا ٹیسٹ کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 336 غیر ملکی صحافی، تہران میں مقیم ہیں اور 160 سے زیادہ غیر ملکی صحافیوں کو پریس ویزا بھی جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائندے امریکہ، برطانیہ، اٹلی، بحرین، بیلجیم، ترکی، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، چین، روس، جاپان، سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کینیڈا، کولمبیا، کویت، لبنان، لکسمبرگ، پاکستان، نائیجیریا، آذربائیجان، افغانستان، آرمینیا، کرغیزستان، عراق، عمان، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور شام سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button