اہم ترین خبریںپاکستان

سال 75-1974 کے سابق مرکزی صدر آئی ایس اووبانی رہنما ناصرحسین نقوی خالق حقیقی سے جا ملے

اُن کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی قصبے سیدعلیاں تحصیل پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی،خداوند متعال بحق محمدؐ وآل محمدؑ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ الہی آمین

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما اور اولین دور کے مرکزی صدر سید ناصر حسین نقوی دارالفناء سے دار البقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

سید ناصر حسین نقوی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے گاؤں سیدعلیاں سے تھا جو کہ معروف قصبے بلوٹ شریف اور کاٹھ گڑھ کے قریب مین روڈ پر واقع ہے۔

سید ناصر حسین نقوی 75-1974 میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے وہ اس وقت فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ علماءکونسل اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمٰن) مشترکہ جدوجہد پر متفق

سید ناصر حسین نقوی آئی. ایس. او پاکستان کے چوتھے منتخب صدر تھے،اپنی عملی زندگی میں سید ناصر حسین نقوی نقوی نے محکمہ لائیو سٹاک خیبرپختونخواہ میں خدمات سرانجام دیں اور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

اُن کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی قصبے سیدعلیاں تحصیل پہاڑپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی،خداوند متعال بحق محمدؐ وآل محمدؑ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ الہی آمین!

متعلقہ مضامین

Back to top button