مشرق وسطی

عرب پارلیمنٹ کی بیت المقدس میں یہودیوں کے فلیگ مارچ کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: عرب ممالک کی نمائندہ پارلیمنٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز فلیگ مارچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعائد کی ہے۔

رپورٹ کےمطابق عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ریاستی سطح پریہودی آباد کاروں کے فلیگ مارچ کی حمایت صیہونی ریاست کی ریاستی اشتعال انگیزی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیزمارچ پر اصرار خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بھڑکانے کا باعث بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی تعصب کو کنٹرول کرؤ، بشار الاسد ر کا عرب ممالک کو انتباہ

ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں یہودی آباد کاروں کی پرچم بردار ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

العسومی نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں سے القدس کے دینی مقامات کو لاحق ہے۔ یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری اور مسلمانوں اور مسیحی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی و فلسطینی مزاحمتی محاذوں کے درمیان ہمہ جانبہ تعاون ہے، شیخ نبیل قاووق

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور فلیگ مارچ جیسے مذموم اقدامات خطے میں امن اور جنگ بندی کی کوششوں کو تباہ کرنے اور پورے خطے میں کشیدگی کی آگ کو بھڑکانے کا باعث بنے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ انتہا پسند صیہونیوں نے پرچم ریلی کے دوران عرب مردہ باد کے نعرے لگائے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی، اس دوران فلسطینیوں کے ساتھ کئی مقامات پر صیہونیوں کی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button