اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اور خاتون گرفتار کرلیے گئے۔
کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو کے اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں مرد اور خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی تنظیمی ساتھی کا شرمناک اقدام، ویڈیو منظر عام پر آگئی
پولیس نے فوری طور پر دونوں مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اور ان کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو 20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : معاشی جنگ اور پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے، حسن روحانی
نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے انڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، یہاں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کوویڈ19 کیسز کی تعداد بھی کئی دن سے صفر ہے۔