فلسطینی تنظیموں کا میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم

16 جون, 2021 08:04

شیعیت نیوز: غزہ میں فلسطینی تنظیموں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونیوں کی فلیگ مارچ کا انعقاد اشتعال انگیز اور نئی جنگ کا باعث ہوگا، لہٰذا انھوں نے میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

فلسطینی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے صیہونیوں کی فلیگ مارچ کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں تمام فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قومی پرچم کے زیر سایہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے جمع ہوجائیں۔

فلسطینی مزاحتمی تحریک حماس نے بھی تمام فلسطینیوں کو صیہونیوں کی فلیگ مارچ کے موقع پر مسجد الاقصی میں اجتماع کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ پر اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ٹھکانے پر فضائی حملہ

مقبوضہ علاقوں کی متعدد فلسطینی تنظیموں نے بھی اپنے اپنے الگ الگ بیانات میں صیہونیوں کے خلاف تحریک انتفاضہ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

ادھر اسرائیل جاسوس طیاروں کی غزہ پر پروازوں میں اضافہ ہوگيا ہے جبکہ فلسطینی مجاہدین نے بھی اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں میزائل یونٹوں کو آمادہ رہنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے صیہونیوں کو فلیگ مارچ سے موسوم اشتعال انگیز مظاہرے کی اجازت دے دی ہے جسے حماس کے انتباہ کے باعث اب تک کئی بار ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قطیف میں مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں سعودی شیعہ نوجوان کو پھانسی

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودیوں نے فلیگ مارچ نکالا جبکہ ایک فلسطینی نوجوان بھی فلسطین کا پرچم لے کر نکل پڑا جس پر صیہونی انتہا پسند ٹوٹ پڑے اور اس کو مارا پیٹا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک فلسطینی بچی بھی شامل ہے کہ جس نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔

ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری دمشق گیٹ پر موجود تھی۔

3:17 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔