اہم ترین خبریںپاکستان

یکساں نظام تعلیم کےنام پرناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، نظریہ پاکستان اور درس حریت، غیرت و حمیت، آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کو نظرانداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، قومی یکجہتی اور اتحاد امت کیخلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایک مکتبہ فکر کی اجارہ داری نہیں، یہاں تمام مذاہب و مسالک کے پیروکار بستے ہیں، چور دروازوں سے ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ اوقاف پنجاب کی شیعہ دشمن پالیسیوں کے خلاف علمائے امامیہ پنجاب میدان میں اتر آئے

انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں حکومت تعصب اور لادینیت پھیلانے سے باز رہے، ریاستی ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے، نظریہ پاکستان اور درس حریت، غیرت و حمیت، آزادی اور جہاد کی تعلیمات کو آئندہ نسل سے مخفی رکھنا قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی، اہل فکر و دانش لوگوں کو قوم کیخلاف ہونے والی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔ ورنہ آنبوالی نسلیں یہود و ہنود کو ہیرو سمجھیں گی اور اسلام کے ہیروز کے ناموں سے بھی ناواقف ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button