انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت الہی اور سماجی ذمہ داری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

15 جون, 2021 12:52

شیعیت نیوز: مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو الہی اور سماجی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر عوام کا حصہ لینا ایران کی عزت، وقار اور استقلال کا مظہر ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں سن 1400 شمسی کے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو الہی اور سماجی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر عوام کا حصہ لینا ایران کی عزت ، وقار اور استقلال کا مظہر ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی کی مؤمن ، آگاہ اور ہوشیار قوم تاریخ کے حساس مرحلے پر کھڑی ہے۔

موجودہ شرائط کے پیش نظر انتخابات میں بھر پور حصہ لینا ہر ایرانی کا الہی ، سماجی اور مذہبی فریضہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی جائز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای 16 جون کو قوم سے خطاب کریں گے

دوسری جانب ایران کے مقدس شہر قم میں دینی مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت اور اصلح صدارتی نامزد کا انتخاب ایک لازم اور واجب امر ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے انتخابات کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینا اور اصلح نامزد کا انتخابات ایک لازمی اور ضروری امر ہے ۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ اس بارے میں مکرر بیان کیا گیا ہے کہ انتخابات میں شرکت قومی اور شرعی فریضہ ہے۔

10:06 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔