اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے ابہاء ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون طیاروں کی کامیاب جوابی کارروائی

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ابہاء ہوائی اڈے پر ملک میں تیار کردہ’’ قاصف ٹو کے‘‘ ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیاب جوابی حملہ کیا گیا ہے۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی جانب سے آج ہونے والے جوابی ڈرون حملوں میں جارح سعودی فوجی اتحاد کے اہم فوجی اڈے کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یہ ڈرون حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ انجام پایا ہے جو یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور وسیع سعودی جارحیت کا ایک جواب ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ابہاء ہوائی اڈے، خمیس مشیط میں سعودی فوجی ہوائی اڈے ملک خالد کے قریب واقع ہے جبکہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن پر وحشیانہ بمباری کے لئے اکثر یہی دو ہوائی اڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے حج پر پابندی لگا کر امریکہ و اسرائیل کی خدمت کی، یمنی وزارت ہدایت

دوسری جانب یمن کی حکومت نے ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے عمان کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی کی کامبابی کا انحصار سعودی اتحاد کی سنجيدگی پر ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے عمان کی کوششوں کی قدردانی کی۔

یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے ہم قیام امن کے لئے عمان کی کوششوں کو سراہتے ہیں تاہم یہ کوشش اسی وقت مثمر ثمر ہوگی جب جارح سعودی اتحاد ایک قابل عمل سمجھوتے کے حصول اور ملت یمن کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لئے تیار ہو۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ یہ سمجھوتہ ’’ ریاض پیکٹ‘‘ کی مانند محض دکھاوا نہيں ہونا چاہیے۔

یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے ایک برادر ملک نے علاقائی سطح پر بات چيت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button