مشرق وسطی

اماراتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی، حماس اور حزب اللہ دہشت گرد قرار

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے فلسطینی اور عرب کاز سے غداری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم حماس اور حزب اللہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق متحدہ عرب امارا ت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے ابوظہبی میں امریکن جیوش کمیٹی کے دفتر کے افتتا ح کے موقع پر ، مذکورہ کمیٹی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے کے دیگر ملکوں سے ا پیل کی وہ بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی حصہ بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کی جانب سے پاکستان میں پہلے اردو مجلے کی اشاعت ، ریاست تاحال داعش سے وجود سے انکاری

عبداللہ بن زائد نے امریکی جیوش کمیٹی کے سرغنہ جیسن ایزیکسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابوظہبی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں وہی سکون نصیب ہوگا جیسا آپ اپنے گھر میں محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک بقول ان کے اخوان المسلمین، حماس اور حزب اللہ جیسے گروہوں کے بارے میں کھل بات نہیں کر تے۔

یہ بھی پڑھیں : گولان ہائٹس کا کنٹرول واپس لینا ہمارا قانونی حق ہے، شامی وزارت خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بزعم خویش امید ظاہر کی دیگر ممالک بھی امارات اسرائیل تعلقات کوآئیڈل بنا کرمستقبل کی تصویر دوبارہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹرمپ انتظامیہ کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے، عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام اور اس کے بعد تل ابیب ابوظہبی تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button