پی پی پی رہنما اور ایم این اے ساجد طوری کی ایم ڈبلیوایم کے رہنما ناصرشیرازی سے ملاقات
شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی این اے 46 کرم ساجد حسین طوری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چیئرمین سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز (سی پی جی ایس) سید ناصر عباس شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: CTD کو مطلوب ریڈ بک میں شامل پہلی پاکستانی داعشی دہشت گردخاتون کون ہے ؟؟؟
اس موقع پردونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید ناصر عباس شیرازی نے ساجد حسین طوری کو پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کا صوبائی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں پاراچنار کی صورت حال سمیت کرم ایجنسی اور خیبر پختونخواہ کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔







