اہم ترین خبریںپاکستان

CTD کو مطلوب ریڈ بک میں شامل پہلی پاکستانی داعشی دہشت گردخاتون کون ہے ؟؟؟

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پہلی بارانتہائی مطلوب ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر سعدیہ کو ریڈبک میں شامل کرلیا گیا۔

شیعیت نیوز: CTD کو مطلوب ریڈ بک میں شامل پہلی پاکستانی داعشی دہشت گردخاتون کون ہے ؟؟؟ قارئین یہ جان کر حیران رہ جائیں گے ۔

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پہلی بارانتہائی مطلوب ایک پاکستانی خاتون ڈاکٹر سعدیہ کو ریڈبک میں شامل کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں پہلی بار خاتون دہشت گرد کا نام شامل کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کالعدم القاعدہ کی سرگرم دہشت گرد ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ القائدہ کے دہشت گرد ، اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور ایمن الظواہری کے داماد عمر کاٹھیو کی اہلیہ اور داعش کے دہشت گرد عمر یوسف کی خالہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24پاکستانی داعشی خواتین افغانستان میں گرفتار، شواہد سامنے آگئے

ڈاکٹر سعدیہ کے بھانجے سانحہ صفورا میں بھی ملوث رہے ہیں۔ خود ڈٖاکٹر سعدیہ طلبہ کی برین واشنگ اور ان کی القائدہ اور داعش میں شمولیت کی خدمات بھی انجام دی چکی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ کا پورا خاندان دہشت گردی میں ملوث ہے ۔54 سالہ خاتون دہشت گرد کو اردو اور انگلش زبان پر عبور حاصل ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ KAECHS بلاک 9 کراچی کی رہائشی تھی۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے نویں ایڈیشن میں 146دہشت گردوں کے نام ہیں ریڈ بک میں 93 نئے دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button