جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24پاکستانی داعشی خواتین افغانستان میں گرفتار، شواہد سامنے آگئے
شیعیت نیوز: افغانستان سے پاکستان کیلئے شرمناک خبر سامنے آگئی ۔ عالمی دہشت گردگروہ داعش کے سفاک دہشت گردوں اور قاتلوں کی جنسی تسکین کی خاطر جہاد النکاح کیلئےجانے والی خواتین کے افغانستان میں قید ہونےکی خبر سامنے آگئی۔
پاکستان سے داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین ( جہاد النکاح ) کیلئے جانے والی 24 داعشی دلہنوں کوانکے بچوں سمیت افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی قونصلر اقبال حسین نے دفتر وزارت خارجہ کوخط ارسال کیا ہے جس میں افغانستان میں قید کئے جانے والے پاکستانیوں کی پیٹیشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی قیادت وہی ہوتی ہے جو امام خمینی ؒ کی طرح اپنی عوام کو مشکلات سے نکالتی ہے، علامہ باقرعباس زیدی
اقبال حسین کے مطابق پاکستانی ایمبیسی کی ٹیم نے کابل کے علاقے پل چرخی میں خواتین کی جیل کا دورہ کیاجہاں 24 پاکستانی خواتین اپنے 46 بچوں کے ساتھ قید تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ داعش میں شمولیت کی وجہ سے گرفتار ہیں۔
انہوں نے وزارت خارجہ سے درخواست کی کہ ان تمام قیدیوں کے نام، تفصیلات اور موبائل نمبرز ارسال کردئے گئے ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کے اہل خانہ کی تفصیلات جمع کی جائیں اور نادرا سے اس کی تصدیق کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ اور برطانیہ میں بڑھتا اسلاموفوبیا، مسلم برادری میں تشویش کا باعث ہے، سجاد کریم
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان سے داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین ( جہاد النکاح ) کیلئے وہابی دوشیزاؤں کے جانے کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود تکفیری مدرسے کا پرنسپل مولوی عبدالعزیز ببانگ دہل مدرسے کی طالبات کو داعش میں شمولیت کیلئےتیار کرتا اور شام و عراق بھیجتا رہا ہے تاہم اس کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔








